شاہ جی نے پیارے آقائے دو جہاںﷺ کی امت کا درد لینے کی کوشش میں آپ ﷺ کی پیاری امت کی رشد و ہدایت کا بیڑہ اٹھایا ۔آپ نے لوگوں کے ساتھ ورکنگ کا آغاز فرمایاتو اپنے ساتھ منسلک لوگوں کو '' احساس کی کرن '' کے نام سے ایک مختصر آن لائن پیغام روزانہ صبح بھیج کر مختلف موضوعات پر دل میں احساسات بیدار کرنے کی کوشش فرمائی ۔اس کتاب میں انہی موضوعات کو مجتمع کیا گیا ہے۔ یہ موضوعات ذات پر کام، محاسبہ نفس ، پیارے آقائے دو جہانﷺ کی شان ، محبتِ اہل بیت اطہارؑ اور فضائل صحابہ کرامؓ اور محبت قران کریم سے متعلق ہیں۔ ان موضوعات پر نہایت عام فہم انداز اور مختصر پیرائے میں قرانی آیات اور احادیث کے حوالے کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔


یہ موضوعات کسی بھی طرح پڑھنے والوں کے لیئے نئے نہیں اور ان پر معلومات بھی باآسانی ہر جگہ پڑھنے والوں کو مہیا ہیں مگر یہاں ان موضوعات پر معلومات کے ساتھ ان کے حوالے سے احساس بیدار کرنا خصوصیت کا حامل ہے۔ ہر ایک موضوع پر کئی زاویوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس روشنی کے دل میں اترنے سے پڑھنے والوں کے اندر کے در کھلتے اور ان کے احساسات بیدار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ان موضوعات کے حوالے سے احساسات کو جگا کر عمل کی جانب رغبت دلانا ہی اصل مقصد بھی ہے کیونکہ احساسات کا جامد ہو نا ہی عمل کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بیداری احساس سے ہی عمل کی راہ آسان ہوتی ہے۔

Write a review

Please login or register to review

Ehsas Ki Kiran

  • Brand: Shah Jee
  • Product Code: Ehsas Ki Kiran
  • Availability: 501
  • $3.00

  • Ex Tax: $3.00

Related Products

Marka 'e' Haq 'o' Batil

Marka 'e' Haq 'o' Batil

خالق کا ئنات نے اپنی تمام تر مخلوقات میں سے افضل ترین مخلوق ’’بشر‘‘ کو بنا یا اور روزِ ازل سے اس ک..

$5.00 Ex Tax: $5.00

Haq Baat

Haq Baat

خالق کا ئنات نے اپنی تمام تر مخلوقات میں سے افضل ترین مخلوق ’’بشر‘‘ کو بنا یا اور روزِ ازل سے اس ک..

$10.00 Ex Tax: $10.00

Haq Ka Alm Thamy Rakhna

Haq Ka Alm Thamy Rakhna

شاہ جی عاشق رسول ﷺ ہیں۔ آپ نے پیارے آقا ئے دو جہاں ﷺ کے عشق میں آپ ﷺ کی امت کا درد اپنا درد بنا لیا ..

$6.00 Ex Tax: $6.00

Tags: Ehsas Ki Kiran

MuhammadiHussaini Silsala